You are here
Home > پا کستا ن > چوہدری خاندان کے 12 افراد کے خلاف انکوائری بند کرنے کا معاملہ! عدالت نے نیب کو بڑا حکم جاری کر دیا

چوہدری خاندان کے 12 افراد کے خلاف انکوائری بند کرنے کا معاملہ! عدالت نے نیب کو بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز،چوہدری مونس، چوہدری شافع سمیت فیملی کے 12 ارکین کی انکوائری بند کرنے کا معاملہ، عدالت نے نیب کو 24 اپریل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے نیب کیجانب نے ریفرنس بندکرنے کج استدعا پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے عدالت میں دلائل دئیے،نیب لاہور کا چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا۔چودھری پرویز الٰہی، اہلیہ پرویز الٰہی، مونس الہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

اس اللہ اعوان نے دلائی میں مزید کہا کہ نیب چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کر رہا تھا، دوران تفتیش چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے شواہد موصول نہ ہوئے، چودھری برادران کے خلاف تین مختلف انکوائریاں نیب میں زیر التواء تھیں، چودھری شجاعت حسین پر بطور وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا، چودھری پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا۔

خیال رہے کہ چودھری پرویز الٰہی پر بطور لوکل گورنمنٹ منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام تھا،نیب لاہور نے تینوں انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں تین ریفرنس دائر کیے ہیں،چودھری شجاعت، چودھری پرویز سمیت دیگر کے خلاف 12 اپریل 2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا،11مارچ 2015 کو انکوائریاں نیب لاہور کو منتقل کی گئیں،چودھری برادران کے خلاف 19 جنوری 2021 کو چئیرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔


Top