You are here
Home > پا کستا ن > کالعدم تحریک لبیک اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راﺅنڈ۔۔۔!!! علماء کے وفد کی ٹی ایل پی کے سربراہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

کالعدم تحریک لبیک اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راﺅنڈ۔۔۔!!! علماء کے وفد کی ٹی ایل پی کے سربراہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راﺅنڈ کچھ دیر پہلے اختتام پذیر ہوا ہے فواد چوہدری نے ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ کالعد م ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت

نے حکومت کی نمائندگی کی.انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا راﺅنڈ رات کو دس بجے ہو گا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے قبل ازیں علماءکرام کے ایک وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی ہے سعد رضوی سے علماءکے وفد کی ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی.وفد میں صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجاز قادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور دیگر شامل ہیں دوسری جانب قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی شریعت ہے کہ آپ راستہ روک کر جنازہ بھی نہیں پڑھ سکتے، سڑکیں راستے کھلے رکھنا اور عام آدمی کو متاثر ہونے سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے.قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کسی حکومت نے اسلام کے پیغام کو اتنا نہیں پھیلایا جتنا عمران خان نے پھیلایا نورالحق قادری نے کہا کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےگا، آج رات بات چیت کا تیسرا دور ہوگا. انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا تعین حکومت وقت اور پارلیمان کا کام ہے، ہماری پالیسی مذاکرات اور مفاہمت کی ہے واضح رہے کہ آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت اور ٹی ایل پی کا مقصد ایک ہی ہے لیکن طریقہ کار میں فرق ہے، جرم کہیں اور ہو اور خودکش حملہ خود پر کرلیاجائے یہ کونسی عقل مندی ہے،

فرانس سے تعلقات ختم کرنے سے فرانس کو فرق نہیں پڑے گا.اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس سے تعلق توڑنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلق توڑنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری 50 فیصد ٹیکسٹائل کی برآمدات یورپی یونین کو جاتی ہیں، اگر یورپی یونین سے تعلق توڑا تو فرانس یا ان کا نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہمارا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ برآمدات رکنے سے ملکی صنعت کا پہیہ رک جائے گا اور بےروزگاری بڑھے گی.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی اور حکومت جو چاہتی ہے وہ ایک ہی لیکن دونوں کے راستے الگ الگ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگا ایک جماعت کو باقی جماعتوں سے زیادہ نبی کریمﷺ سے پیار ہے انھوں نے کہا کہ ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ کسی ملک میں نبی کریمﷺ کی گستاخی نہ ہو، ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں. اپنے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں 2019 میں پہلی مرتبہ اسلام و فوبیا پر بات کی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں بھی مسلسل اسلام و فوبیا کی بات کی.انہوں نے بتایا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ فیس بک کو اسلام کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ میں جاکر بتائیں کہ مسلمانوں کو حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی سے تکلیف ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر 50 مسلمان ممالک مل کر یہ کہیں کہ اگر نبی آخر زماںﷺ کی شان میں کسی بھی ملک کی جانب سے گستاخی کی گئی تو اس کا تجارتی بائیکاٹ کردیں گے تو میں ہی اس مہم کو لیڈ کروں گا، اپنی قوم اور مسلمانوں کو مایوس نہیں کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم مغرب کو سمجھادیں گے کہ حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے، وہ آہستہ آہستہ سمجھ جائیں گے تو ہمارا مقصد پورا ہوا.وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے اور مظاہروں سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ بھارت کو اس سے زیادہ فائدہ ہوا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے پہلے بھی مظاہرے کیے، کیا مظاہروں سے اب تک کوئی فرق پڑا؟ ٹی ایل پی کہہ رہی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجا جائے، تو کیا فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے، تعلقات منقطع کرنے سے رسول اللّٰہﷺ کی شان میں گستاخی رک جائے گی؟.وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پھیلتی غلط معلومات کی جانب بھی اشارہ کیا اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر 70 فیصد سے زائد پیغامات جعلی نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک 4 پولیس اہلکار شہید 800 پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں، اس اقدام سے قوم کو کیا فائدہ ہوا ہے؟انہوں نے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ اب وقت ہے کہ ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے، اب ہمارا ملک اوپر کی طرف جارہا ہے، اس کی معیشت اٹھ رہی ہے، ہم اس کو نقصان نہ پہنچائیں.


Top