You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا ، تحریک انصاف کے اندر کے حالات کیا ہیں ؟ شیری رحمٰن کا اہم بیان

عمران خان کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا ، تحریک انصاف کے اندر کے حالات کیا ہیں ؟ شیری رحمٰن کا اہم بیان

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب

میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔


Top