You are here
Home > پا کستا ن > رمیض راجہ کو بڑی خوشخبری مل گئی

رمیض راجہ کو بڑی خوشخبری مل گئی

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک )سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی درخواست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے پاکستان واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیاہے۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان نے جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔رمیض راجہ کو اجازت نامہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کردیا ہے۔رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کےلیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے اور 18 اپریل کو قطر ایئرویز سے لاہور پہنچیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، اس سلسلے میں کرونا ٹیسٹ اور گھر میں سات سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔


Top