You are here
Home > پا کستا ن > نوجوانوں کے لیے سنہری موقعہ۔۔۔!!! حکومت پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی

نوجوانوں کے لیے سنہری موقعہ۔۔۔!!! حکومت پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک ) حکومت پنجاب کی جانب سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل اور فری لائسنسنگ ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹریننگ حکومت پنجاب کی جانب سے مفت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام

کا آغاز کیا گیا تھا جس میں اب تک تقریباً 28ہزار سے زائد طلباء طالبات تربیت حاصل کر کے آن لائن پیسے کما رہے ہیں۔اس پروگرام میں 16سالہ تعلیم کے حامل بیروزگار طلباوطالبات کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنرسکھایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ٹیکنیکل، کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کریٹو ڈیزائن، ای کامرس اور فری لانسنگ کورسز کی تین ماہ کی مفت ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ان پروگرامز میں خواتین کی شمولیت 54فیصدسے زائد ہے۔اس پروگرام کے ذریعے تربیت حاصل کرنے والے طلباوطالبات اب تک 2.4 ارب روپے سے زائد کا زرمبادلہ کما چکے ہیں۔ اس مقصد کے لئے اب تک پنجاب بھر میں 32 سے زائد تربیتی مرکز قائم کئے گئے ہیں جہاں یہ جدیدٹریننگ بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں داخلے کے لئے کم از کم 16سالہ تعلیم، پنجاب کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ اور عمر کے لئے 35سال سے کم کی شرط رکھی گئی ہے۔ اس پروگرام میں داخل ہونے والے طلباوطالبات کو پاکستان کے ٹاپ فری لانسر ٹریننگ دیں گے اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔ طلباوطالبات ای روزگار پروگرام کے تحت ہونے والی اس ٹریننگ میں رجسٹریشن کے لئے https://www.erozgar.pitb.gov.pk/applyپر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔


Top