You are here
Home > پا کستا ن > ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر مدارس کے خلاف کیا بڑی سازش کی جا رہی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر مدارس کے خلاف کیا بڑی سازش کی جا رہی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر شاہ سے بڑھ کر شاہ کی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے مساجد و مدارس پر قدغن سمیت وہ کام کرنے شروع کردیے ہیں،جو ماضی میں کبھی نہیں

ہوئے،موجودہ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے علمائے کرام اور عوام ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جماعت اسلامی نے حکومت اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کی ہے۔ الخدمت نے کورونا وباء، طوفانی بارشوں میں متاثرین کی امداد و بحالی سمیت گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، مسائل کے حل کی جدو جہد اور عوامی خدمات کا عمل جاری رہے گا۔الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹر“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات غیر شرعی اور غیر آئینی ہیں مغرب کی خوشنودی اور بیرونی قوتوں کے اشاروں پر یہ کام ہورہا ہے،حکومت کومنتبہ کرتے ہیں کہ غیر شرعی،غیر اسلامی و غیر آئینی اقدامات سے باز رہے بصورت دیگر ہر سطح پر احتجاج بھی کیا جائے گا اور اس کے خلاف موثر و بھروپور آواز بھی اٹھائی جائے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے جامعۃ الہدیٰ کی پوری ٹیم، اساتذہ کرام اوروالدین مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں طلباء کا قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنا اللہ کا بہت بڑا احسان ہے،حفاظ طلباء کے والدین کو کل قیامت کے دن سونے کا تاج پہنایا جائے گا یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جہاں یہ اعزاز کی بات ہے وہیں یہ بہت بڑی بھاری ذمہ داری بھی ہے کہ اس کو یاد رکھا جائے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو اپنی زندگی میں نافذ العمل کیا جائے اس کے حقوق ادا کئے جائیں اور جس مقصد کے لیے یہ کتاب اللہ نے بھیجی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے اس کو دستور العمل بنایا جائے۔


Top