You are here
Home > پا کستا ن > حماد اظہر نے آتے ہی میدان مار لیا!معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی

حماد اظہر نے آتے ہی میدان مار لیا!معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالسیوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، پاکستان نے یورو بانڈ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرکے ڈھائی ارب ڈالر حاصل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نےڈھائی ارب ڈالرکے یوروبانڈانٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کردیے، پاکستان نے پانچ ، دس اورتیس سال کی مدت کے یوروبانڈ پر ڈھائی ارب ڈالر

حاصل کیے۔یوروبانڈ کی فروخت سے پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرمیں ڈھائی ارب ڈالرکا اضافہ ہوگیا۔اس حوالے سے وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کردیا اور معیشت کےمستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔حماداظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں یورو بانڈ کے اجرا کو مکمل کرلیا ، عالمی مارکیٹ میں 5،10اور30 سال کے لیےیورو بانڈز جاری کئے، یوروبانڈز پر 6 فیصد ، 7.375 فیصد اور 8.875 فیصد منافع دیا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان نے یورو بانڈ زکی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا اور یوروبانڈ میں پاکستان نے2.5 ارب ڈالر حاصل کرنے کامنصوبہ بنا یا ، عالمی مارکیٹس کی رپورٹ کے مطابق 5 ارب ڈالرزپیش کش موصول ہوچکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیساں مثبت اشارے دکھا رہی ہیں۔


Top