You are here
Home > پا کستا ن > ’’سوچ رہے کہ ’باپ‘ کو بھی ۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی والے دنگ رہ گئے

’’سوچ رہے کہ ’باپ‘ کو بھی ۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی والے دنگ رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا تعلق تو باپ پارٹی سے ہے اور سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران جب

صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء سے سوال کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے کیس میں کئی ہفتوں کی تاریخیں دی جاتی ہیں؟ تو شاہد خاقان عباسی نے طنزیہ جواب دیا کہ ان کا تعلق باپ پارٹی سے ہے۔پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو تین سال بعد پتہ چلا کہ وزیر خزانہ بھی ناکام ہو گیا ہے، نیب نے اپنی سیاست کرنی ہے ، حکومتوں کو توڑنا اور دبانا ہے، مقصد صرف ایک ہے کہ سیاسی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے اور سیاست دانوں کی تضحیک ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوائے پاکستان کے پوری دنیا نے کورونا پر قابو پا لیا ہے، پاکستان میں کورونا ڈبل ہو گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ایسے بنایا گیا جیسے کشمیر فتح کرنے جا رہے ہیں، دنیا میں ماسک پہننا پہلی ترجیح اور این سی او سی کی یہ ترجیح تیرہویں نمبر پر ہے، این سی او سی ناکام ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے معذرت کرنے کا مطالبہ کردیا ، مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر پر پیپلز پارٹی معذرت کرے ورنہ پی ڈی ایم کی راہیں جدا ہو جائیں گی ، اب پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈی ایم اجلاس میں اپنے عمل پر معذرت کرے ، اگر پیپلزپارٹی معذرت نہیں کرتی تو اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جدا ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحاد کا سہارا لیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں ، یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کی نفی ہے ، پیپلزپارٹی ثابت کر دے کہ وہ خود انڈیپنڈنٹ لوگ ہیں۔


Top