You are here
Home > پا کستا ن > کونسے دو شعبوں کو حکومت نے بند نہ کرنے کا اعلان کردیا؟ جانئے

کونسے دو شعبوں کو حکومت نے بند نہ کرنے کا اعلان کردیا؟ جانئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت کورنا کی تیسر ی لہر کا مقابلہ کررہے ہیں جو پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، مثبت کیسز کا تناسب14فیصد ہو چکا ہے، ہم بندشوں کے حق میں نہیں ہیں، معاشی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگا رہے۔ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری

ایس او پیز کے ساتھ معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح21فیصد رہی جو انتہائی تشویشنا ک ہے ، بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم تباہی کا شکار ہے۔معاون خصوصی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ یکم اپریل سے جہاں کورونا کیسز کی شرح 12فیصد سے زیادہہے وہا ں موثر لاک ڈاﺅ ن کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 11اپریل تک جاری رہے گا۔ 7اپریل کو دوبارہ فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہفتے میں دو روز مارکٹیں بند رہیں گی، کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کے تمام ادارے مصروف عمل ہیں، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل یقین بنائیں۔ماسک لگانے سے نہ صرف آپ اپنا بلکہ دوسروں کا بھی خیال رکھ سکتے ہیں،عوام کے تعاون کے بغیر وبا پر قابو نہیں پا سکتے۔پنجاب حکومت نے کورونا کی ابتر ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میٹروبس سروس اور اورنج لائن ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیکریٹری نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی سی اوز کیخلاف کارروائی کی وارننگ دیدی۔یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی نے کیا۔دوسری طرف نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی برائے انسدادکوروناکااجلاس منعقد ہوا جس میں کوروناایس اوپیزکے نفاذکویقینی بنانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو وبا کی تیسری لہرسے متعلق محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی ۔اجلا س میں این سی اوسی کے فیصلوں پرسختی سے عملدرآمدکے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی اختیارکی جائےگی جس کے تحت مارکیٹس شام 6بجے بند کردی جائیں گی۔ ان ڈوراورآ وٹ ڈورشادی کی تقریبات پریکم اپریل سےپابندی عائد کردی گئی ہے،ریسٹورنٹس اورپارکس بھی بندکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورٹنس پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ ٹرانسپور ٹ کمیٹی کرے گی جبکہ میٹر و بس اوراورنج ٹرین کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Top