You are here
Home > پا کستا ن > مولانا کو زبردست دھچکا! پی ڈی ایم میں شامل 3 جماعتوں کیا فیصلہ کر لیا؟ حکومت کے لیے خوشی کی خبر

مولانا کو زبردست دھچکا! پی ڈی ایم میں شامل 3 جماعتوں کیا فیصلہ کر لیا؟ حکومت کے لیے خوشی کی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی اورتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی 3جماعتوں نے اسمبلیوں سے استعفے دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور دو اور جماعتوں نے صاف کہا ہے کہ ہم اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے، کیا ہم مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے ذاتی غلام ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں بہت زیادہ اندرونی مداخلت شروع ہوگئی ہے کہ آپ نے تباہ کردیا ہے جماعت کو اور مریم نواز کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا ہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور آصف زرداری سے کہا کہ میں ایسے صدارت نہیں رکھنا چاہتا جس کے فیصلے مریم نواز اور بلاول نے کرنے ہیں، لہٰذا لانگ مارچ میں آپکا ساتھ نہیں دے سکتا جب تک مجھے استعفے نہ دیں۔


Top