You are here
Home > پا کستا ن > میاں جاوید لطیف کا متنازعہ بیان! حسن نثار پھٹ پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت کے ہوش اُڑ جائیں

میاں جاوید لطیف کا متنازعہ بیان! حسن نثار پھٹ پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت کے ہوش اُڑ جائیں

لاہور(نیوز ڈیسک )سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حسن نثار نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے متنازعے بیان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان افسوسناک ہی نہیں بلکہ شرمناک بھی ہے،میرا خیال ہے کہ یہ پاگل ہو چکے ہیں اور ان کے اعصاب مکمل طور پر جواب دے گئے ہیں ،مجھے تو یہ پاگل خانوں کے کیس لگتے ہیں ،ملک کے کرتوں دھرتوں سے میرا سوال ہے کہ ان کا پلان تو سامنے آ چکا ہے ،کیا عملدرآمد کا انتظار ہے کہ ری ایکٹ نہیں کیا جا رہا ؟۔

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ  “پاکستان کھپے” سندھی کا  لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے “مجھے پاکستان چاہئے “بے نظیر کی شہادت پر زرداری صاحب نے یہ نعرہ لگایا تھا،میاں جاویدلطیف کےبیان کامطلب ہےاِنہیں پاکستان نہیں چاہئے،جن لوگوں کواِس ملک نے پاتال سے اٹھا کر آسمان تک پہنچایا،اِن کابیک گراؤنڈ جاتی امراءٰہی ہےنہ؟جس ملک نےاتنی عزت اورپذیرائی دی کہ عام  آدمی کو تین باراس ملک کا وزیر اعظم بنایا ،پنجاب پر اِن کی لگاتار حکمرانی رہی ہے ،یہ اُس ملک کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ انہیں یہ ملک نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف کے اس شرمناک بیان پر کوئی لمبی چوڑی بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،یہ ملک میرا بھی ہے اور آپ کا بھی ہے اور تمام سننے اور دیکھنے  والوں کا بھی ہے ،میرا اور آپ کا کوئی ٹھیکہ نہیں ہے،میں اس ملک کے ہر شخص اور کرتوں دھرتوں سے یہ سوال پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ بھائی اُنہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اپنا پلان سامنے رکھ دیا ہے ،اب آپ اُس پر عملدرآمد  یا بربادی کا انتظار کریں گے ؟آپ ری ایکٹ کب کریں گے ؟۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا نیشنل کریکٹر ہے ،دہشت گردی ہو ،بھوک ننگ ہو ،غربت ہو ،قرضے ہوں ،جہالت ہو ،قبضہ گروپس ہو ؟جب تک پانی سر سے نہیں گزر جاتا ہم ری ایکٹ نہیں کرتےلیکن خدا کےلئےیہ مادرِ وطن ہےاورماں کے دوپٹے کو ہاتھ پڑا ہوا ہے ،باقی مرضی ہے پھر جس کا جو دل میں آئے وہ کرے ،یہ عجیب و غریب اور نا قابل فہم بات ہے،یہ نیم پاگل آدمی کی بات ہے مجھے نہیں سمجھ آ رہی کہ کیا تبصرہ کروں ؟۔


Top