You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو کیا ہدایات جاری کر دیں ؟ تازہ ترین خبر

سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو کیا ہدایات جاری کر دیں ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب  ڈیسک)پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزیر کے طورپر اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، یاد رہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ میں مخالف امیدوار یوسف رضاگیلانی سے شکست کھاچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نے حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی معیشت کی بحالی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا منصوبہ موخر کردیا ۔

یادرہے کہ کابینہ میں تبدیلی کے بعد اپریل 2019ءمیں حفیظ شیخ ،وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور معاون خصوصی برائے معیشت شامل ہوئے تھے تاہم 11دسمبر2020ءکو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھااور آئین کے مطابق انہیں چھ ماہ کے اندر انتخاب لڑکر پارلیمنٹ کا رکن بننا تھا۔

یوسف رضاگیلانی سے شکست کھانے کے بعد جلد ان کا پارلیمنٹیرین منتخب ہونا دکھائی نہیں دیتااور حکومت کے بعد رواں سال جون تک کا وقت ہے جس کے بعدانہیں مجبوراً عہدہ چھوڑنا پڑے گاتاہم وہ ایڈوائزر کے طورپر کابینہ کا حصہ رہ سکتے ہیں۔


Top