You are here
Home > بڑی خبر > عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ! سینئر صحافی نے سب سے بڑی خبر بریک کر دی

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ! سینئر صحافی نے سب سے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ  عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، جس کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر جاری وی لاگ میں  حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ  عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ جسکا اعلان دو روز میں کر دیا جائے گا۔ حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ  پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو بنایا جاسکتا ہے، پاکستان میں اس وقت سیاسی عدم استحکام اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے،  جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے جو گزشتہ روز  وزیر ااعظم عمران خان سے ملاقات کی اس میں یہ ساری چیزیں  طے پائی، حفیظ اللہ نیازی کا مزید کیا کہنا  ہے ویڈیو آپ بھی دیکھیں:


Top