You are here
Home > پا کستا ن > سندھ اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی جانب سے جان بوجھ کر بیلٹ پیپر ضائع کرنے کا انکشاف، تہلکہ خیز تفصیلات

سندھ اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی جانب سے جان بوجھ کر بیلٹ پیپر ضائع کرنے کا انکشاف، تہلکہ خیز تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی میں مسترد ہونے والے 13 بیلٹ پیپرز کے حوالےسے انکشاف ہوا ہے کہ ان کو اراکین کی جانب سے جان بوجھ کر ضائع کیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق جنرل، خواتین اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سندھ اسمبلی کے 13 بیلٹ پیپر مسترد ہوئے تھے۔ان میں سے چند بیلٹ پیپرز پر 9211 لکھا گیا۔بعض بیلٹ  پیپرز پر لائنیں لگائی گئیں۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے سات جبکہ ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے دو دو سینیٹرز منتخب ہوئے تھے۔


Top