You are here
Home > پا کستا ن > شیر بھیگی بلی بن گیا ۔۔۔ !!!اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن کیوں بھاگ نکلی ؟ پی ڈی ایم کی طرف سے کل کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پرحکومت کا رد عمل

شیر بھیگی بلی بن گیا ۔۔۔ !!!اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن کیوں بھاگ نکلی ؟ پی ڈی ایم کی طرف سے کل کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پرحکومت کا رد عمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم نے دوڑ لگادی ، اتنی تیزی کی بھاگنے میں کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کی طرف سے کل کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنا ہے پی ڈی ایم نے کل کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے ، اتنی تیزی کی بھاگنے میں کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔

خیال رہے کہ کل قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے تاہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے کیا۔

پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ جب عدم اعتماد ہوا تھا جن لوگوں نے وفاداریاں بیچیں، عمران خان نے کہا کہ ضمیر کی آواز ہے، آج وہ اپنے ارکان کو بکنے سے کیوں تعبیر کررہے ہیں، وہ دعوے کرتے رہے، جیسے وہ بہت بڑے امین اور دیانتدار ہیں ان کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے، کہتے ہم لوگوں کو نکالیں گے کس کے خلاف لوگو ں کو نکالیں گے؟ لوگ پوچھیں گے 30 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، اداروں کو کمزور کیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ غریبو ں کی زندگی کیوں اجیرن کی؟ تم مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں دیکھو، تمہیں اندازہ ہوجائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بڑی وضاحت کے ساتھ عمران خان کی تقریر کو غیرمنطقی کہا ، الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا، الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا فارن فنڈنگ کیس کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، ہم جانتے ہیں، آپ قو م کو بے وقوف نہیں بناسکتے، کل قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن رکن نہیں جائے گا۔


Top