You are here
Home > پا کستا ن > دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ کل سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد والی سیٹ کا نتیجہ آنے سے پہلے حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو جیت کی مبارک باد کیوں دی ؟

دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ کل سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد والی سیٹ کا نتیجہ آنے سے پہلے حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو جیت کی مبارک باد کیوں دی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشستوں پرسرکاری نتیجہ آنے سے قبل ہی حفیظ شیخ نے سید یوسف رضا گیلانی کو گلے لگا کر مبارکباد دیدی اور کندھے پر تھپکی بھی دی۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی اسمبلی ہال میں اکٹھے بیٹھ کر ووٹوں کی گنتی کا عمل دیکھتے رہے ۔

بدھ کو سینیٹ الیکشن کا سرکاری نتیجہ کے اعلان سے قبل جب یوسف رضا گیلانی کے حفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ نکلے تو پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ زین قریشی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ،اسی موقع پر حفیظ شیخ جو یوسف رضا گیلانی کی ساتھ والی نشست پر بیٹھ کر ووٹوں کی گنتی کا عمل دیکھ رہے تھے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور یوسف رضا گیلانی کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی ۔


Top