You are here
Home > پا کستا ن > علی حیدر گیلانی کی پھرتیاں بھی کام نہ آئیں! یوسف رضا گیلانی کو پہلی ناکامی کا سامنا

علی حیدر گیلانی کی پھرتیاں بھی کام نہ آئیں! یوسف رضا گیلانی کو پہلی ناکامی کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق کل رات شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری ماتم پڑھ چکے ہیں۔ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد وہ دفاعی پوزیشن میں آ گئے۔قومی اسمبلی میں اب تک کے مناظر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔

پی ڈی ایم بھی سمجھ گئی ہے جتنے انہوں نے پیسے لگائے اس کے نتائج نہیں آ رہے۔سندھ اسمبلی کے ناصر شاہ اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے ایک شخص کو فون کیا جسے وہ پیسے دے چکے تھے اور کوڈ ورڈ بھی دے چکے تھے،اس گفتگو کی بھی ریکارڈنگ موجود ہے جو کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہے۔مذکورہ شخص نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو کہا کہ ہمارے لیے ممکن نہیں ہے،ہمارے حالات خراب ہیں،ہمارے خلاف لوگ تنگ آ گئے ہیں،عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ کس کس نے پیسے لیے ہیں اور ہماری ممبر شپ جا سکتی ہے۔ہماری اطلاعات کے مطابق ایک بندے نے علی حیدر گیلانی کو پیسے واپس بھجوا دئیے ہیں۔


Top