You are here
Home > پا کستا ن > حفیظ شیخ سے اختلافات! شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

حفیظ شیخ سے اختلافات! شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا،اسی پر ن لیگ کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ،شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے جس سے ان کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔اسی حوالے سے ت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا کیونکہ وہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔


Top