You are here
Home > پا کستا ن > سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ اورکتنے سینئر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے؟ جانئے

سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ اورکتنے سینئر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے؟ جانئے

کراچی (ویب  ڈیسک) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے سات ارکان جسمانی کمزوری کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق  پیپلز پارٹی کی پروین قائم خانی وہیل چیئر پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی پہنچیں جہاں ان کا ووٹ ارباب لطف اللہ نے کاسٹ کیا۔ اس کے علاوہ علی نواز مہر کا ووٹ  شبیر بجارانی نے کاسٹ کیا۔ اس کے علاوہ مراد علی شاہ (سینئر ) نظر کی کمزوری کے باعث اپنا ووٹ خود نہ کاسٹ کرسکے، ان کا ووٹ کنور اسران نے کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ کے نام سے دو اراکین ہیں جن میں سے ایک وزیر اعلیٰ سندھ ہیں جبکہ دوسرے مراد علی شاہ کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے  اور وہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پر سٹینڈگ کمیٹی کے رکن ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکن سندھ  سے صوبائی وزیر ہری رام کشوری نے بھی کہاپڑھ نہیں سکتے۔


Top