You are here
Home > پا کستا ن > ورتاج گل بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کر گئیں! حکومت کے لیے ایک اور پریشانی

ورتاج گل بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کر گئیں! حکومت کے لیے ایک اور پریشانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی۔

 تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو بھی دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست دینی چاہیے، کیوں کہ زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی۔

تاہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملہ میں غلطی کے حوالے سے زرتاج گل نے فردوس عاشق اعوان کے دعوے کی تردید کردی ۔

 پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ مجھ سے کوئی بھی غلطی نہیں ہوئی ہے ، میں نے بالکل صحیح ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

 اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے نوٹ فرمالیں کہ زرتاج گُل کے ووٹ میں کوئی پرابلم نہیں ہوئی ہے ، وہ بلکل ٹھیک کاسٹ ہوا ہے۔


Top