You are here
Home > پا کستا ن > بیلٹ پیپر پر سائن کیوں کیے؟ وزیر اعظم شہریار آفریدی پر سخت برہم، بڑا قدم اُٹھا لیا

بیلٹ پیپر پر سائن کیوں کیے؟ وزیر اعظم شہریار آفریدی پر سخت برہم، بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومہی اسمبلی شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کے خدشے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں؟۔

وزیر اعظم نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چایئے تھی کیوں کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کس طرح کاسٹ ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا، تاہم وہ وزیر اعظم کو مطمئن نہ کرسکے۔ یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ۔

شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے ، تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حکومت رکن کی غلطی کی وجہ سے ایک ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر غلطی سے دستخط کر دئیے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا ،شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔


Top