You are here
Home > پا کستا ن > یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہو رہی ہے۔۔!! ایم کیو ایم رہنما نے بھی پارری گرل کا انداز اپنا لیا

یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہو رہی ہے۔۔!! ایم کیو ایم رہنما نے بھی پارری گرل کا انداز اپنا لیا

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پارری گرل کا انداز اپنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران جہاں گرما گرمی جاری ہے وہیں ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے منفرد انداز سامنے آرہے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔انہوں نے معروف پارری گرل کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہورہی ہے‘ ۔

خیال رہےکہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔


Top