You are here
Home > پا کستا ن > ایک فائدہ ایک نقصان!سینیٹ انتخابات جیت جانے کے باوجود حکومت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابلِ یقین انکشافات

ایک فائدہ ایک نقصان!سینیٹ انتخابات جیت جانے کے باوجود حکومت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابلِ یقین انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں شکست کھا جاتی ہے تو پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ جائیں گی جس کا فائدہ عمران خان بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کے موقع پر عمران خان نے ایم این ایز سے ملنے کا سلسلہ تیز کر دیا تھا کیونکہ اگر اوپن بیلٹ انتخابات ہوتے تو شاید اس چیز کا نقصان عمران خان کو اٹھانا پڑتا کیونکہ بہت ایم این ایز ہمیشہ اعتراض کرتے تھے کہ عمران خان ہم سے ملاقات نہیں کرتے جو کہ اب نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم این ایز کا کہنا ہے کہ عمران خان سے سال میں ایک بار ملاقات ہو جاتی ہے لیکن حفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ کبھی ہم سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کبھی ہمارے فنڈز کے مسائل حل کیے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر حکومت سینیٹ انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پی ڈی ایم میں بہت سے سوالات اٹھیں گے اور مزید دراڑیں پڑیں گی جس کا وزیراعظم عمران خان فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور انداز میں اپوزیشن پر حملہ آور ہوں گے۔جب کہ اپوزیشن کے ہارنے کے بعد لانگ مارچ کی تحریک زور پکڑے گی۔


Top