You are here
Home > پا کستا ن > نااہلی کیس غیر مؤثر ہوگیا! فیصل واوڈا نے بڑا قدم اُٹھا لیا

نااہلی کیس غیر مؤثر ہوگیا! فیصل واوڈا نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس عمر فاروق کر رہے ہیں۔

 آج حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔

فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس غیر موثر ہو چکا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست غیر موثر قرار دی جائے کیونکہ وہ مستعفی ہو چکے ہیں۔فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ  دیا۔


Top