You are here
Home > پا کستا ن > حفیظ شیخ کو کم ووٹ ملنے کا امکان! جیت کس کی ہوگی؟ شیخ رشید کی ناقابلِ یقین پیشگوئی

حفیظ شیخ کو کم ووٹ ملنے کا امکان! جیت کس کی ہوگی؟ شیخ رشید کی ناقابلِ یقین پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو کم ووٹ بھی مل سکتے ہیں مگر جیت جیت ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے،صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا،ان کاکہنا ہے کہ جو بکنے والے ہوتے ہیں وہ خفیہ بیلٹنگ میں بھی بک جاتے ہیں۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے کہتی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے پھر انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا،اب سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب میں سب سے بڑا معرکہ ہونا تھا لیکن وہاں انہوں نے کمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں ہارنے کے بعد اپوزیشن کی سرگرمیاں مختلف ہوں گی۔


Top