You are here
Home > پا کستا ن > ووٹ ضائع کرنے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی بھی سامنے آگئے، اراکین اسمبلی سے کیا بات چیت ہوئی ؟ سب بتادیا

ووٹ ضائع کرنے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی بھی سامنے آگئے، اراکین اسمبلی سے کیا بات چیت ہوئی ؟ سب بتادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ جو ویڈیو سامنے آئی اس میں موجود اراکین اسمبلی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) سے ہے۔ اراکین اسمبلی نے مجھ سے کہا اگر پارٹی نے ووٹ دکھانے کا کہا تو کیا کریں؟ جس پر میں نے انہیں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ میں ویڈیو میں  ووٹ مانگ رہا تھا، میں امیدوار کا بیٹا ہوں  ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ویڈیو میں موجود لوگ  میرے دوست ہیں انہوں نے مجھے بلایا تھا۔ پی ٹی آئی کے ارکان دوبارہ بلائیں گے تو دوبارہ بھی جاؤں گا۔ میں ویڈیو میں ایم این ایز سے ووٹ مانگ رہا تھا۔ہمیں ضمیر کا ووٹ ملتا ہے ہم نے کبھی ووٹوں  کی خرید وفروخت نہیں کی۔ حکومت اس وقت پریشان ہے، شکست ان کے چہروں سے عیاں ہے۔ ویڈیو میں تحریک انصاف کے ایک یا دو نہیں زیادہ اراکین اسمبلی موجود ہیں۔


Top