You are here
Home > پا کستا ن > مشکلات ختم ہونے کے قریب! پاکستان کے ذرِ مبادلہ کے ذخائر کہاں جا پہنچے؟ قوم کے لیے خوشخبری

مشکلات ختم ہونے کے قریب! پاکستان کے ذرِ مبادلہ کے ذخائر کہاں جا پہنچے؟ قوم کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 20 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرمایہ کاری کی آمد کے باعث ہوا ہے


Top