You are here
Home > پا کستا ن > خیبرپختونخوا: سینیٹ الیکشن بلامقابلہ کرانے کیلئے رابطہ کرلئے گئے

خیبرپختونخوا: سینیٹ الیکشن بلامقابلہ کرانے کیلئے رابطہ کرلئے گئے

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بھی سینیٹ الیکشن بلامقابلہ کرانے کیلئے رابطہ کرلئے گئے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ صوبائی وزرا اوراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز میں ملاقاتیں ہوئیں، حکومت ،اے این پی اور جے یو آئی کے درمیان اکثریتی فارمولے پر غورکیاگیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن کو دو جنرل نشستیں دینے کی پیشکش کی،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن بلامقابلہ کرانے کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی بلامقابلہ الیکشن کرانے میں رکاوٹ ہیں ۔


Top