You are here
Home > پا کستا ن > مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی کا معاملہ ! دبنگ وزیر نے پارلیمنٹ میں بڑا اُٹھا لیا

مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی کا معاملہ ! دبنگ وزیر نے پارلیمنٹ میں بڑا اُٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جے یو آئی ف کے رہنما مولوی صلاح الدین ایوبی کی بچی سے شادی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا دیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت پریشان کن خبر بھارتی میڈیا پر آئی ہے۔اور وہ خبر یہ ہے کہ ہماری قومی اسمبلی کے ایک رکن جن کا تعلق جے یو آئی سے ہے ، انہوں نے 64 سال کی عمر میں 13 سالہ بچی سے شادی کی ہے۔

یہ چائلڈ میرج ایکٹ کے خلاف ہے اور جرم ہے۔میں گذارش کروں گا کہ جے یو آئی اے کے سربراہ آ کر اس بات بات کا جواب دیں کہ ایسے واقعہ ہوا ہے یانہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس واقعے پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ہماری پارلیمان کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔میرا دل اس بات پر دکھی ہے ہم اس طرح کے واقعات کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔


Top