
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما لیاقت جتوئی کے حکمران جماعت سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاقت جتوئی کی زیر صدارت ان کے ساتھیوں کا اجلاس کل ہو گا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ن لیگ یا پی پی میں شامل ہونے پر بھی مشاورت ہوگی۔
اس اجلاس میں لیاقت جتوئی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے انہیں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔