You are here
Home > پا کستا ن > وزیراعلیٰ پنجاب سےڈاکٹر شہبازگل کی ملاقات ، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کیا بڑے فیصلے کر لیے گئے ؟ جانئے

وزیراعلیٰ پنجاب سےڈاکٹر شہبازگل کی ملاقات ، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کیا بڑے فیصلے کر لیے گئے ؟ جانئے

لاہور(ویب  ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسےوزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورسینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب میں رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ کے اجراء پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی ۔

تفصیلات  کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا ریاست مخالف بیانیہ دم توڑ چکا ہے،اپوزیشن عناصر صرف پراپیگنڈا کی سیاست پر زندہ ہیں ،اڑھائی برس میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر لے کر گئے ہیں،پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق حقیقی ترقی کا سفرشروع ہواہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کیلئے صرف عمارتیں کھڑی کیں،عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں حکومتوں نے یکسر نظر انداز کیا،گزشتہ حکومتوں نے عوام کی سہولت کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا،تحریک انصاف کی حکومت نے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں ،ہماری ترجیح انسانی وسائل کی پائیدار ترقی ہے،ہم نے وسائل کا رخ عام آدمی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب موڑ دیا ہے،انتشار اور افراتفری کی سیاست نہ کامیاب پہلے ہوئی نہ اب ہوگی،پاکستان کے عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نبی کریمﷺ سے منسوب رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ کا اجراء ہم سب کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے،ذہین و نادار طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول میں آسانی ہو گی، ذہین و نادار طلباء وطالبات کو علم حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے،رحمت اللعالمین ﷺسکالر شپ پروگرام ہونہار اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو با اختیار بنائے گا، رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ نبی کریمﷺ کی علم اور طالبعلموں سے محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک ادنی سی کاوش ہے، رحمت ا للعالمین ﷺ سکالر شپ کا اجراء ہم سب کے لئے رحمت کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ،ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا،گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے،ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے کے محروم طبقات کی فلاح اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔


Top