You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان کا خدشہ دُرست ثابت! پی ٹی آئی امیدوار ’سیف اللہ ابڑو ‘ نے اپنا ووٹ 35 کروڑ میں بیچ دیا، تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

عمران خان کا خدشہ دُرست ثابت! پی ٹی آئی امیدوار ’سیف اللہ ابڑو ‘ نے اپنا ووٹ 35 کروڑ میں بیچ دیا، تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ایک جگہ بیٹھے بات کر رہے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں ، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں ، لیکن یہ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں بکا ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی مین آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ، الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔

الیکشن ٹریبونل میں پاکستان تحریک انصاف رہنما سیف اللہ ابڑو کے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران ان کے وکیل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل ناقابل سماعت ہے، الیکشن قوانین کے مطابق اپیل کنندہ کی اپیل کو سنا بھی نہیں جاسکتا جب کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل کرنے والے مصطفٰی میمن خود اُمیدوار بھی نہیں۔

اس موقع پر وکیل اپیل کنندہ رشید اے رضوی نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کو ٹیکنوکریٹ کا اُمیدوار تسلیم کریں گے تو کل سینیٹ ٹھیکیداروں سے بھری ہوئی ہوگی ، وکیل اپیل کنندہ رشید رضوی کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل منظور کرلی اور انہیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوچکے ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے۔


Top