You are here
Home > پا کستا ن > خواجہ آصف کی سرجری ہوگئی! پیچیدگیاں سامنے آنے پر اسپتال انتظامیہ نے کس سے رابطہ کر لیا؟

خواجہ آصف کی سرجری ہوگئی! پیچیدگیاں سامنے آنے پر اسپتال انتظامیہ نے کس سے رابطہ کر لیا؟

لاہور(نیوز ڈیسک )میو ہسپتال لاہور میں زیرعلاج خواجہ آصف کی آنکھ کی کامیاب سرجری ہوگئی تاہم لیگی رہنما کی دوسری آنکھ میں پیچیدگیاں ظاہر ہونے پر لگیں جس پر ہسپتال حکام نے ان کی دوسری آنکھ کی سرجری کیلئے جیل حکام سے رابطہ کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ہسپتال حکام کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی آنکھ کی سرجری ہوگئی ہے،لیگی رہنما کو آنکھ میں موتیا کی تکلیف تھی۔

خواجہ آصف کی دوسری آنکھ میں بھی تکلیف پر ہسپتال حکام نے سرجری کیلئے جیل حکام سے رابطہ کر لیا،ہسپتال حکام کاکہنا ہے کہ خواجہ آصف کی دوسری آنکھ کا پہلے بھی آپریشن ہوا تھا،ان کی دوسری آنکھ کی لیزر سرجری کی جائے گی۔


Top