You are here
Home > پا کستا ن > ” کابینہ کا حصہ ہوں لیکن عمران خان پانچ منٹ بھی نہیں دیتے ۔۔۔!!!“تحریک انصاف کے ایک اور رہنما پھٹ پڑے ،بڑا مطالبہ کر دیا

” کابینہ کا حصہ ہوں لیکن عمران خان پانچ منٹ بھی نہیں دیتے ۔۔۔!!!“تحریک انصاف کے ایک اور رہنما پھٹ پڑے ،بڑا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ (و؎یب ڈیسک )بلوچستان کے وزیر تعلیم اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے پارٹی سے شدید تحفظات کا اظہار کر دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ کابینہ کا حصہ ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے پانچ منٹ تک بھی نہیں دیتے ہیں ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کون ہوتاہے فیصلے کرنے والا اور اس کی حیثیت کیاہے ، صادق سنجرانی کا پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات شدید ہو گئے ہیں ، سردار یار محمد رند نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر ہوں لیکن کسی مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتاہے ، کابینہ کا حصہ ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے پانچ منٹ تک بھی نہیں دیتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہو رہاہے ، پالیمانی بورڈ میں صوبے کی نمائندگی ہی نہیں ہے ، میڈیا میں ستر کروڑ کی باتیں ہو رہی ہیں بتایا جائے کہ یہ پیسے کس نے کس سے لیے ہیں ۔ یار محمد رند نے سوال اٹھایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کون ہوتاہے فیصلے کرنے والا اور اس کی حیثیت کیاہے ، صادق سنجرانی کا پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے ، صادق سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں سخت ناپسندیدگی سے دیکھا جارہاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ میرے تحریک انصاف کے ساتھ شدید تحفظات ہیں ، کئی سال ہو گئے ہیں اور عمران خان سے ملاقات تک بھی نہیں ہوئے ، نا معاملات پر اعتماد میں لیا جاتاہے اور نہ ہی مشاورت کی جاتی ہے ، جام کمال کے سامنے ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے ، عمران خان کے اپنے بندے عبدالقادر کو سر پر بٹھا رکھاہے ، سینیٹ الیکشن کے اثرات پورے ملک پر پڑیں گے ، اگے کیا ہونے والا ہے اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔


Top