You are here
Home > پا کستا ن > پارٹی چھوڑ دیں۔۔!! وزیر اعظم عمران خان نے کن رہنماؤں کے حکم جاری کر دیا؟ ہلچل مچ گئی

پارٹی چھوڑ دیں۔۔!! وزیر اعظم عمران خان نے کن رہنماؤں کے حکم جاری کر دیا؟ ہلچل مچ گئی

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت میں جو رکن اسمبلی ووٹ بیچنا چاہتا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، معاون خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ ہمارا ووٹ وزیراعظم کے نظریے کیلئے ہوگا۔ ووٹ چاہے سینیٹ کیلئے ہو یا دیگرانتخاب کیلئے وزیراعظم کی امانت ہے۔ اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ جو بھی رکن ووٹ بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ ابھی پارٹی سے نکل جائے۔جبکہ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کی زیرصدارت اجلاس میں15سے زائد ارکان غیرحاضر رہے، ان میں2سابق وزراء بھی غیرحاضر رہے۔

 ان کے بارے کہا جارہا ہے یہ ارکان اسمبلی بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ووٹ دیں گے۔


Top