You are here
Home > پا کستا ن > پی ٹی آئی میں بغاوت کے آثار نمایاں ہونے لگے!15 سے زائد اراکین نے بڑا قدم اُٹھا لیا

پی ٹی آئی میں بغاوت کے آثار نمایاں ہونے لگے!15 سے زائد اراکین نے بڑا قدم اُٹھا لیا

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں 15 سے زائد ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے،غیرحاضر ارکان میں 2 سابق صوبائی وزراء ، مشیر اور معاون خصوصی بھی شامل ہیں، غیرحاضر ارکان مصروفیات اور بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، معاون خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کی زیرصدارت اجلاس میں15سے زائد ارکان غیرحاضر رہے، ان میں2سابق وزراء بھی غیرحاضر رہے۔ ان کے بارے کہا جارہا ہے یہ ارکان اسمبلی بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ووٹ دیں گے۔


Top