
لاہور (نیوز دیسک) سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا ۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کی ، الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز رشید کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس کے بعد سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کو نا اہل قرار دے دیا گیا ۔