You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ انتخابات کے لیے فیصل واوڈا اہل یا نا اہل؟ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سُنا دیا

سینیٹ انتخابات کے لیے فیصل واوڈا اہل یا نا اہل؟ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ اُمیدوار فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا جبکہ اس موقع پر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت کی۔

لیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کی نامزدگی کو درست ٹھہراتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ہمارے اختیارات محدود ہیں لہٰذا اپیل کنندہ چاہے تو آئینی دراخوست دائر کر سکتا ہے۔

سماعت کے موقع پر الیکشن ٹریبونل نے میڈیا کوبھی کوریج سے روک دیا تھا اور عدالتی عملے نے میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی تھی۔


Top