You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ الیکشن! مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا، حکومتی ایوانوں میں ہلچل

سینیٹ الیکشن! مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا، حکومتی ایوانوں میں ہلچل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن تک وفاقی دارالحکومت میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 روزنامہ جنگ میں ایوب ناصر کی خبر کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتو ں سے رابطوں ،(ن) لیگ کی سینئر قیادت سے مشاورت اور اپنے ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر 26 فروری سے سینٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کریں گی۔

بتایا جاتا ہےکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے صاحبزادی کو ہدایت کی ہےکہ وہ شہباز شریف کی عدم موجودگی میں انکا قائدانہ کردار ادا کرکے خلاء پر کرنے کی کوشش کریں۔


Top