You are here
Home > پا کستا ن > جیو نیوز کےدفتر پر حملے کا ذمہ دار کون ۔۔۔؟؟؟حامد میر نے تصویر شیئرکردی

جیو نیوز کےدفتر پر حملے کا ذمہ دار کون ۔۔۔؟؟؟حامد میر نے تصویر شیئرکردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کراچی میں جنگ ارو جیونیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کے ذمہ دار شخص کی تصویر کردی ۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا کہ سیاہ عینک اور ہاتھ میں مائیک پکڑے شخص اس حملے کا ذمہ دارہے، اسے کسی کے بھی خلاف احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن اسے تشدد کا کوئی حق نہیں۔

یادرہے کہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر  جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر  مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں مشتاق سرکی بھی شامل ہے۔ مشتاق سرکی ماضی میں کئی مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے۔جیو نیوز کے مطابق مشتعل افراد نے مرکزی دفتر کا واک تھرو گیٹ اور داخلی دروازہ توڑ دیا ، مظاہرین نے اندر گھس کر بھی توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے عملے کو بھی زدو کوب کیا۔

جس وقت جیو نیوز پر حملہ ہوا اس وقت دفتر کے باہر پولیس بھی موجود تھی لیکن اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ مظاہرین نے ایک گھنٹے سے زائد وقت سے جیو نیوز کے باہر دھرنا دے رکھاہے۔ حملے کے بعد جیو نیوز کے دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔


Top