You are here
Home > پا کستا ن > بات بالآخر وہی نکلی ۔۔۔!!!ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ کا کیپٹن(ر) صفدر کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ (ن)لیگ ایکسپوز

بات بالآخر وہی نکلی ۔۔۔!!!ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ کا کیپٹن(ر) صفدر کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ (ن)لیگ ایکسپوز

لاہور (ویب ڈیسک) ڈسکہ فائرنگ کا مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ کیپٹن(ر) صفدر کا فرنٹ میں نکلا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عثمان ڈار نے نامزد ملزم محمد جاوید بٹ کی کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ مریم نواز کے پیش خدمت! ڈسکہ میں 2 بے گناہ افراد کے قتل اور خونی کھیل میں ملوث مرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار کر لیا گیا ہے! ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کیپٹن (ر) صفدر اور رانا ثناءاللہ کا فرنٹ مین ہے، کیا مریم نواز اب بھی انکار کریں گی کہ ان غنڈوں کو ان کی جماعت کی سرپرستی حاصل نہیں؟‘‘ ۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں عثمان ڈار نے لکھا کہ ’’ دوسرے مرکزی ملزم جاوید بٹ کی تصاویر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ منظر عام پر آ چکی ہیں جس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں! بہت جلد بے گناہ شہیدوں کے دونوں مجرمان کو کیف کردار تک پہنچائیں گے‘‘ ۔


Top