You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:خواجہ آصف کا آپریشن کر دیا گیا ، اب کیسے ہیں ؟ تازی ترین خبر

بریکنگ نیوز:خواجہ آصف کا آپریشن کر دیا گیا ، اب کیسے ہیں ؟ تازی ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف اس وقت میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی آنکھ کا آپریشن کر دیا گیاہے اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو 16 فروری کو آنکھوں میں تکلیف کی شکایت پر لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کی آنکھ میں موتیا اتر آیاہے جس کے باعث آپریشن کرنا ہو گا ، 18 فروری کو پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے ان کا آپریشن کیا تھا جس کے بعد اب وہ ہسپتال میں ہی ہیں اور علاج جاری ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔


Top