You are here
Home > پا کستا ن > لیاقت خٹک کابینہ سے باہر لیکن جب آبائی گائوں پہنچے تو کس طرح استقبال کیا گیا؟ یقین کرنا مشکل

لیاقت خٹک کابینہ سے باہر لیکن جب آبائی گائوں پہنچے تو کس طرح استقبال کیا گیا؟ یقین کرنا مشکل

نوشہرہ (ویب ڈیسک)سابق صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک اور انکے بیٹے احد خٹک کی اپنے آبائی گاوں آمد پر کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،   کارکنوں نے ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، دونوں قائدین پر پھول نچھاور کئے گئے،  لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ میری وزارت میں کوئی اور مداخلت کررہا تھا جو اختلاف کی وجہ بنی، دوستوں کے صلاح مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، تحریک انصاف کا  کارکن رہوں گا، گزشتہ شب جشن ہم نے نہیں بلکہ ناراض ناظمین نے منایا تھا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ میں وزارت کا شوقین نہیں، وزارت آنے جانے کی چیز ہے، میرے اور بھائی کے درمیان اختلافات سیاسی ہیں، ناظمین اتحاد کو ہم نے الیکشن سے پہلے فری ہینڈ دیا تھا جس کو چاہے ووٹ دیں، ابھی کسی سیاسی پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں، میں پہلے بھی عمران خان کا کھلاڑی تھا اور اب بھی ہوں۔

یادرہے کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔


Top