You are here
Home > پا کستا ن > وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا روانگی، پی آئی اے نہیں بلکہ کونسی ایئرلائن استعمال کریں گے اورکیوں؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا روانگی، پی آئی اے نہیں بلکہ کونسی ایئرلائن استعمال کریں گے اورکیوں؟ جانئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے باعث پرسوں (منگل) کوہونیوالا وفاقی کابینہ کااجلاس منسوخ کردیاگیا،وزیراعظم 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے اور اس سلسلے میں لاہور سے سری لنکا کی کمرشل فلائٹ پرسفر کریں گے، وزیراعظم پاکستانی طیارے پر سری لنکا نہیں جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم رواں ماہ کے آخری ہفتے عوام کی ٹیلی فون کالزدوبارہ سنیں گے،وزیراعظم 75منٹ تک براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور معاونین بھی ہوں گے۔


Top