You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیٹیں کم نہیں ہوسکتی کیونکہ ۔۔۔ !!!حکومت نے اپوزیشن کو اب تک کاسب سے بڑاجھٹکا دے دیا

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیٹیں کم نہیں ہوسکتی کیونکہ ۔۔۔ !!!حکومت نے اپوزیشن کو اب تک کاسب سے بڑاجھٹکا دے دیا

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں،ہو سکتاہے ایک،2سیٹ اضافی مل جائیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات ہوئی،کراچی سے متعلق مختلف امورپربھی بات ہوئی،ان کاکہناتھا کہ اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں،ہمارے مشترکہ اہداف میں پیشرفت ہوئی ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ حفیظ شیخ کی کارکردگی ٹھیک ہوگی اس لیے توسینیٹ کاٹکٹ جاری کیاگیا،وردی والے اچھے لوگ ہوتے ہیں ان کوکسی جگہ پرلگانے میں حرج نہیں ،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے۔


Top