You are here
Home > پا کستا ن > حفیظ شیخ کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں۔۔؟؟ چوہدری برادران نے دو ٹوک اعلان کر دیا

حفیظ شیخ کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں۔۔؟؟ چوہدری برادران نے دو ٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کریں گے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سینیٹ کیلئے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے مابین ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ عوام کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ،ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔عبدالحفیظ شیخ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان میں آپ کا بڑا مقام ہے، ملکی و عالمی حالات پر آپ کی گہری نظر ہے،حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چوہدری صباحت الٰہی، ڈاکٹر ریاض تسلیم، چوہدری جاوید چٹھہ اور رانا خالد ، قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور چوہدری ارشد بھی شامل تھے ۔


Top