You are here
Home > پا کستا ن > ضمنی انتخاب :نوشہرہ میں تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی ؟ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نےبالآخر اعتراف کر لیا

ضمنی انتخاب :نوشہرہ میں تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی ؟ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نےبالآخر اعتراف کر لیا

پشاور (ویب  ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختون خواکے وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی نے ہی پی ٹی آئی کو ہرایا ہے ، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت یوسفزئی نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود بھی ن لیگ کو شکست ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود ن لیگ کو شکست ہوئی، اپوزیشن کی پرانی روایت ہے کہ شکست کو تسلیم نہیں کرتی۔


Top