You are here
Home > پا کستا ن > مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مضحکہ خیز صورتحال، لیگی رہنما نے ویڈیو چلانے کا کہا تو پھر کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مضحکہ خیز صورتحال، لیگی رہنما نے ویڈیو چلانے کا کہا تو پھر کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور(ویب  ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما  مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوئی جب مریم نواز نےا پنی ٹیم کو  کارکنوں کی جانب سےپولنگ سٹیشن کے گیٹ پر  کرسیاں چلانے اور ووٹرز کی لائنیں لگنے کی ویڈیو چلانے کو کہا مگر یہ ویڈیوز موجود ہی نہ تھی۔

مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ضمنی الیکشن  کے حوالے سے متعدد ویڈیوز چلائی گئیں۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ عوام کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں،وزیر آباد میں پریزائیڈنگ افسر کو ہم نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔تحریک انصاف سب کچھ کرنے کے باوجود ہار رہی تھی  تو انہوں نے پھر الیکشن کمیشن کے عملے کو چوری کرلیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 337 پریزائیڈنگ افسر دھند کے باوجود پہنچ گئے تو باقی کیوں نہ پہنچے؟کوئی نہیں جانتا کہ 14 گھنٹے یہ افسر کہاں رہے؟ اور ان سے کیا کروایا گیا؟الیکشن کمیشن ان افسران کو ساری رات فون کرتا رہا،مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔مجھے خوشی ہوئی کہ الیکشن کمیشن نے سٹینڈ لیا۔الیکشن کمیشن بھی چیخ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔باقی سارے پولنگ سٹیشنز  میں ووٹنگ کی شرح 35 فیصد تھی جبکہ جہاں پریزائیڈنگ افسر غائب ہوئے وہاں ووٹنگ کی شرح 65 سے 90 فیصدتک ہے۔


Top