You are here
Home > پا کستا ن > پی پی رہنماء پلوشہ خان نے سینیٹ کا ٹکٹ لینے کے لیے کیا کِیا؟ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

پی پی رہنماء پلوشہ خان نے سینیٹ کا ٹکٹ لینے کے لیے کیا کِیا؟ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں اس وقت سینیٹ انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدوار بھی فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے جوڑ توڑ کا عمل بھی جاری ہوچکا ہے، پیپلز پارٹی کی ہنماء پلوشہ خان نے سینیٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کِیا ، ناقابل یقین انکشاف ہوگیا ۔

تفصیلات کے  اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سینیٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پلوشہ خان نے اپنا ووٹ منتقل کیا ، یہ انکشاف کسی اور کی جانب سے نہیں بلکہ وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’’ اطلاعات کے مطابق پی پی کی پلوشہ خان نے سینٹر بننے کے لئیے سندھ میں اپنا ووٹ ٹرانسفر کروایا۔جس ایڈریس پر کروایا وہ ایک سرکاری پلاٹ ہے جو کہ خالی ہے۔  سرکاری پلاٹ کے ایڈریس ووٹ ٹرانسفر نہیں ہوتا۔ اب ان کو بچانے کے لئیے ایک DG صاحب ہمارے MPA’s کو ریکارڈ مہیا نہیں کر رہے۔بہت بری بات‘‘۔

ڈاکٹ شہباز گل کی جانب سے نقشہ بھی جاری کیا گیا ، جس پلاٹ کا وہ ذکر کر رہے ہیں۔


Top