You are here
Home > پا کستا ن > ضمنی انتخابات کے فوری بعد وزیر اعظم ایکشن میں آگئے! کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر

ضمنی انتخابات کے فوری بعد وزیر اعظم ایکشن میں آگئے! کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان پیر کو ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم 22 فروری کو پشاور کا دورہ کریں گے اور سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے، اور سینیٹ امیدواروں پر پائے جانے والے ارکان کے تحفظات دور کریں گے۔

دورے کے دوران انتخابات کی حکمت عملی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کو نوشہرہ ضمنی الیکشن پر انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ امیدوار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا بھی 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، اس سلسلے میں گزشتہ رات ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سری لنکا کے ہم منصب مہندا راجا کی دعوت پر سری لنکا جا رہے ہیں، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں کابینہ کے ممبران اور اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔


Top